آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکا نے ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی حاصل ہوئی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 2 میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے، سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم نے ایونٹ میں خاص کارکردگی نہ دکھاسکی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے، جنوبی افریقا نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک میں ہی کامیابی حاصل کی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔