ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسےکمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسےکمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 5 پیسے کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 55 پیسے سستا ہو کر 164.05 سے 163.50روپے پر آگیا۔ بعد ازاں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں2 روپے80 پیسے کی کمی ہو ئی جس سے ڈالر 164.05 سے کم ہوکر 161.25 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی معمولی کمی ہوئی اور ڈالر کی قیمت 50پیسے کی کمی کے بعد 163 پر آگئی۔