کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، بہت سے علاقوں میں شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں ۔ٹینکر اور ٹنکی مافیا شہریوں کی مجبوریوں سے خوب فائدہ اٹھانے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی غائب ہے جبکہ شہری پانی کے حصول کیلئے متبادل ذرائع کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
کراچی کے معروف علاقے عزیز آباد میں پانی کی صورت حال انتہائی سنگین صورت حال اختیار کرچکی ہے، جہاں علاقے کے رہائشی پانی کے لئے مختلف بلاکس میں سرکرداں نظر آتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے ٹینکروں کے لیے پانی ہے لیکن ہمارے لیے نہیں اور ان کی لائنوں میں میں ہوا آتی ہے پانی نہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پانی پر سیاست کے بجائے عوام کو پانی فراہم کیا جائے خواتین بچے اور بزرگ سب گھر کی ضرورت کے لیے پانی بھرنے پر مجبور ہیں، مکینوں کا صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ ہے کہ پانی کی جلد ازجلد فراہمی مستقل بنیادوں پر کی جائے۔