چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی جن کو بغیر کسی جرم کے قید کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا تاہم حکومت مشورہ نہیں مان رہی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں،والد کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔