وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سارک فورم باہمی تنازعات سے بالاتر ہے۔ آئندہ سارک اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، سارک کے تمام ارکان کو شرکت کی دعوت دیں گے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت خود لے کر گیا اور نہرو نے اس کو متنازعہ مسئلہ تسلیم کیا۔ ہم ان چیزوں پر اعتراض اٹھا رہے ہیں جن کو بھارت خود متنازع کہہ چکا ہے۔ بھارت نے بزور طاقت متنازعہ علاقے کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔
شاہ محمود قریشی کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ اس حوالے بھارتی سپریم کورٹ میں 14 پٹیشنز آئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ سارک سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہونا تھا، سارک فورم باہمی تنازعات سے بالاتر ہے۔ سارک کے تمام ارکان کو شرکت کی دعوت دیں گے، آئندہ سارک اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔