پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاہی جوڑے کی آمد پر وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر اعظم اور شاہی جوڑے کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،اس موقع پر کیٹ میڈلٹن نے پاکستانی پرچم کے رنگوں سے مزین سبز اور سفید جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔
اس سے قبل شاہی جوڑا ایوان صدر پہنچا جہاں ان کی ملاقات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی۔
اس سے قبل شاہی جوڑے نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے کسی بھی شاہی جوڑے کا تیرہ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
دورے کے دوران شاہی جوڑا پاکستان کے اہم تاریخی و تفریحی مقامات کا دورہ اور اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے مطابق ’شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن قدیم مغل دور کے دارالحکومت لاہور جائیں گے، وہ شمالی علاقہ جات اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ کے علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔