وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو رروزہ دورے پر ملائیشیا میں ہیں۔
انہیں ان کے ملائیشیا کے ہم منصب سیف الدین عبداللہ نے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔وزیر خارجہ وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت ملائیشیا کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
وہ پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کریں گے اورملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے کمیونٹی مرکز کا افتتاح کریں گے۔
شاہ محمود قریشی پاکستانی تاجربرادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے