پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 243 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بھی تیزی دیکھنے کو ملی اور تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 37200 کی حد بھی بحال ہو گئی۔
آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا اور اس دوران مندی بھی دیکھی گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس ایک موقع پر 37507.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ پائی۔
اس دوران تیزی میں جانے والی مارکیٹ نیچے آ گئی اور انڈیکس دوبارہ 37130.01 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 76.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 37243.20 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔