آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ زیریں خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران بلوچستان کے بعض اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر الود رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت30سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔ شہرمیں ہوا دو کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔
کراچی میں نومبر کے آخری ہفتے میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔
کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس منفی 03، استور منفی 02اور بگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔