ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پر لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ پرقابو پانے کے حکومتی ناکافی اقدامات پرتشویش ہے جس سے لاہورکے ہر شہری کو خطرہ ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، پاکستانی حکام اس بحران کی سنگینی کو سمجھیں اور لوگوں کی صحت اورجانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔