پاکستان کے سابق ہيڈ کوچ مکی آرتھر کو سری لنکن کرکٹ ٹيم کا ہيڈ کوچ جبکہ گرانٹ فلاور کو بیٹنگ کوچ مقرر کر ديا گيا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر اور گرانٹ فلور سے 2 سال کا معاہدہ کيا ہے۔
دونوں کوچز کا پہلا اسائمنٹ پاکستان کے خلاف 2 ٹيسٹ ميچوں کی سيريز ہوگی جس کے میچز دسمبر میں راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔
اس سے قبل مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جبکہ اسکے علاوہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔
بیٹنگ کوچ گرانٹ فلور ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کوچنگ کریں گے جس کے باعث وہ سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے۔