شمرون ہٹمائر نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیسٹ اننگز میں زیادہ چھکوں کا ہم وطن بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا،اس طرح وہ ملکی ریکارڈ میں گیل کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔
ہٹمائر نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں 9 چھکے لگاکر گیل کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ ہٹمائر 93 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تھے، گیل نے 2010ءمیں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 9 چھکے لگا کر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا، انہوں نے 333 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل راﺅنڈر وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 1996ءمیں زمبابوے کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 12 چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی ۔ 22 برس مکمل ہونے کے باوجود ان کا ریکارڈ قائم ہے۔