مشہور زمانہ ہولی وڈ اداکارہ شارلیز تھیرون یہ بتانے میں بالکل بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتی کہ ان کی والدہ نے والد کا قتل کیا۔
شارلیز تھیرون نے این پی آر نامی ویب سائٹ کو دیے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے اپنا بچاؤ کرتے ہوئے والد کی جان لے لی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں 15 سال کی تھی جب میں والد نے نشے کی حالت میں مجھ پر اور میری ماں پر گولیاں چلائیں، ہم دونوں ایک دروازے کے پیچھے چھپے تھے اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی گولی نہیں لگی، پھر والدہ نے والد پر حملہ کیا تاکہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچے’۔
اپنے والد کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ وہ نشے کے عادی اور بیمار انسان تھے اور ان کے ساتھ زندگی گزارنا نہایت مشکل تھا۔
والد کے قتل کی رات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ‘میرے والد اس رات اس حد تک نشے میں تھے کہ وہ ٹھیک سے چل بھی نہیں پارہے تھے، ان کے پاس بندوق بھی موجود تھی۔
شارلیز کا کہنا تھا کہ ‘انہون نے تین گولیاں ماری اور خوش قسمتی سے ہمیں ایک بھی نہیں لگی، جس کے بعد والدہ نے اپنے بچاؤ میں آگے بڑھ کر ان پر حملہ کیا اور قتل ہوگئے۔