اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3946 مریض سامنے آگئے۔ جس سے کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی، مزید ایک سو پانچ مریضوں کی زندگی کا چراغ اس وبا سے ہاتھوں بجھ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار نو سو چھیالیس افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے سے ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعدادایک لاکھ پچاسی ہزارچونتیس ہوگئی ہے۔
ایک روز میں میں کورونا کے مزید ایک سوپانچ مریضوںکے انتقال کرجانے سے ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3695 تا جاپہنچی ہے، اب تک کرونا سے متاثرہ تہتر ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب ہے۔ سندھ میں ایک ہزار ایک سو تین، خیبر پختونخواہ میں آٹھ سو تینتالیس، بلوچستان میں ایک سوچار، اسلام آباد میں ایک سوچھ، گلگت اور آزاد کشمیر میں بائیس بائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں اکہتر ہزار بانوے، پنجاب میں سڑسٹھ ہزار تین سواٹھ، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد بائیس ہزار چھ سوتینتیس اور بلوچستان میں نو ہزار پانچ سو ستاسی ہے۔
اسلام آباد میں کرونا کیسز کی تعداد 11 ہزار دو سو انیس گلگت میں ایک ہزار تین سو چھبیس اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد آٹھ سو انہترہے۔
چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار پانچ سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ملک میں ابتک 11 لاکھ 26 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔