کراچی میں منگھوپیر اور گلبائی میں 3 مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ منگھوپیر اور کورنگی انڈسٹریل میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق منگھوپیر ندی سے 2 دن پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے، مقتول کو نامعلوم افراد نے وزنی چیز باندھ کر ڈبوکر مارا ہے، مقتول سے شناخت کے لئے کوئی دستاویز نہیں ملی ہے۔
گلبائی پل پر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے، لیکن وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ہے، لاش کو کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق منگھوپیر حاجی یعقوب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ فیصل زخمی ہوگیا۔