کراچی: شہر قائد میں گیس کی عدم فراہمی سے پریشان صنعت کاروں نے حل ڈھونڈ لیا ہے اب ٹیکسٹائل صنعتوں کے بوائلرز کو کوئلہ اور لکڑی سے چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قدرتی گیس کی قلت اور عدم دستیابی کے باعث صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لیے صنعتکاروں نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
صنعتکاروں نے اب ٹیکسٹائل صنعتوں کے بوائلرز کو کوئلہ اور لکڑی سےچلانےکا فیصلہ کرلیا ہے او اس ضمن میں ملک بھر میں متعدد صنعتوں میں کوئلے کے پلانٹ نصب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
چیئرمین ایکسپورٹ ایسوسی ایشن پاکستان زبیر موتی والا کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ صنعتوں میں کوئلے اور لکڑی جلا کر چلانے والے بوائلرز تنصیب کا کام شروع ہوگیا ہے۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ نئے بوائلرزکی تنصیب کیلئے آنے والی لاگت پیداواری لاگت پر اثرانداز ہوگی،
گیس نہ ملنے سے اب بھی متعدد ایکسپورٹ آرڈر منسوخ ہو چکے ہیں، مسلسل نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔