اشتہار
لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراد راس نے بتایا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول 6 دن کے لیے بند رہیں گے، پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔