نئے قومی احتساب آرڈیننس میں وفاقی کابینہ اور اہم حکومتی ادارہ جاتی فیصلے نیب قانون کی گرفت سے باہر ہوگئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا ہے جس کے مطابق قواعد کی بے ضابطگی کے حوالے سے عوامی یا حکومتی منصوبے بھی نیب کے دائرہ اختیار سےباہر ہوں گے۔
قانونی ماہرین کے مطابق نئے نیب آرڈیننس کے اطلاق سے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو فائدہ ہو گا جبکہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال کے کیسز ختم ہو سکتے ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے چینی اور آٹا اسکینڈلز بھی نیب آرڈیننس سے ختم ہو سکتا ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت ملزمان عدالت سے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کر سکتے ہیں۔