مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے 105فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔
ادارہ شماریات نے پہلے چار ماہ کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔تجارتی خسارہ 15 ارب 61کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
اعدادو شمار کے مطابق برآمدات 24.71 فیصد اضافے سے 9 ارب 44کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ گذشتہ سال 7 ارب 57کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
درآمدات 65.15فیصد اضافے سے 25ارب 6کروڑ ڈالر رہیں۔گذشتہ سال 15 ارب 17کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔گذشتہ سال کے 7.60ارب ڈالر کے مقابلے میں خسارہ 105.43 بڑھ گیا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 24.71فیصداضافہ ہوا ۔اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم2ارب 44کروڑ ڈالررہا۔
اکتوبر 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب10 کروڑ ڈالر تھا۔
ستمبرکے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 62.83 فیصد اضافہ ہوا۔اکتوبر2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 33کروڑ ڈالر تھا۔اکتوبر2020 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 89کروڑ ڈالر تھا۔اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22فیصد اضافے سے 3.88ارب ڈالر رہا ۔