پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 420 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی آتی جارہی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 48 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 9.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663تک پہنچ چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 4566 افراد کرونا سےصحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 17 ہزار 385 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی ادارے 4 فروری سے 11 فروری تک بند کردئیے گئے ہیں۔