مسلم ممالک کی تنظیم( او آئی سی) نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
او آئی سی نے کشمیر میں ہوئی حالیہ شہادتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔
انسانی حقوق کے مستقل آزاد کمیشن اور او آئی سی کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔
او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے پر امن کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، جینے کا حق اور پر امن احتجاج کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم پر بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مار کنڈے کاٹجو نے پلوامہ سانحے کو جلیانوالہ باغ اور ویتنام کے قتل عام سے تشبیہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو مبارکباد جن کے سپاہیوں نے پلوامہ میں بے گناہوں کا قتل عام کیا۔
سابق جج نے بھارتی آرمی چیف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہ جرنل کیا بہادر فوج ہے۔