پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے عمران خان ’فنی گالہ‘ چھوڑ کر پشاور میں بیٹھے ہیں۔
کراچی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہٹایا گیا، انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد منتیں کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے بھی خراب کارکردگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ساتھ چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا لیکن ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کر کے گئے تھے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بات مسترد کرتے تو کوئی ادارہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا۔