پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اسلام آباد میں داخل ہونا نہیں، اسلام آباد ہمارا ہے۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج ہو گا جو ہمارا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے کسی احتجاج کو نہیں روکا تھا۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں، حکومت کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو لیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایوان وزیرِ اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کو لانگ مارچ کر رہا ہوں، یہ مارچ ہم نے پہلے شروع کر دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جمعے کی صبح 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے پی ٹی آئی کا حکومت مخالف لانگ مارچ شروع ہو گا، ہمارا مارچ پُرامن احتجاج ہو گا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔