پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج لاہور ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو کارکنوں کے ہمراہ جی پی او چوک پہنچنے کی ہدایت کردی گئی اور کہا گیا ہے کہ ہر پارٹی عہدیدار اپنے ساتھ کم ازکم 50 کارکنان کو لے کر جی پی او چوک پہنچے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی ایز کو عمران خان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں عدالت جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
قافلے کے شرکاء کو زمان پارک سے عدالت تک تمام ہدایات سنئیر قیادت کی جانب سے دی جائیں گی۔
تمام کوآرڈینیٹرز کو بروقت تیار رہنے اور قیادت سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ اسٹیک ہولڈرز اور کارکنان جی پی او چوک پہنچیں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان کارکنان کے ہمراہ زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ جائیں گے۔
قافلے میں مقامی قیادت، یوتھ ونگ، کارکنان اور ورکرز شرکت کریں گے۔