تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔
بلوچستان پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمرا ن خان کے خلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ شہری عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا،جس میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں تھیں۔