اسلام آباد:اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ مستعفی ہو گئے .
اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔شہزاد عطا الہیٰ نے استعفیٰ میں کہا کہ وہ بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔
شہزاد عطا الہیٰ گذشتہ 3ماہ سے بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان کام کر رہے تھے، مختلف ایشوز پر حکومت اور شہزاد عطا الہیٰ کا اختلاف بھی پایا جاتا تھا۔