عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 11 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل امجدپرویز سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔
پولیس کی جانب سے عمران خان کو نوٹس کی تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کروائی جا سکی، عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی سینئر وکیل اور نہ ہی عمران خان کو نوٹس ملا ہے۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 29 اپریل کو دی گئی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی تھی۔