وزیراعظم شہبازشریف پاک ایران سرحدی علاقے مند پشین پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو، اختر مینگل، خالد مگسی اور دیگر وفاقی وزراء بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کو بارڈر مارکیٹ میں سہولیات سے متعلق بریف بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ پاک ایران 100 میگاواٹ بجلی منصوبے کا افتتاح بھی کردیا گیا۔