کراچی کے نومنتخب میئرمرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مُراد آج حلف اٹھائیں گے۔
میئر اور ڈپٹی میئرکی تقریب حلف برداری حلف کراچی کے گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔
الیکشن کمشنرسندھ اعجاز چوہان مرتضیٰ وہاب اورسلمان مراد سے حلف لیں گے۔
آج سندھ بھرمیں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری بھی ہوگی، تقریب میں میئرکی دوڑ میں مرتضیٰ وہاب کے مقابل شکست کھانے والے امیدوار حافظ نعیم سمیت مختلف شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
حلف برداریوں کے بعد سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ میئرکراچی کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں مرتضیٰ وہاب نے 173 اور حافظ نعیم نے160 ووٹ حاصل کیے تھے۔