لاہور پاکستان تحریک انصاف نے ممبران کو اکسانے پر عمران خٹک اوراسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مزید 2 رہنماؤں کی رکنیت ختم کردی ، عمران خٹک اوراسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کی رکنیت ختم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خٹک اور اسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت پارٹی ممبران کو اکسانے پر ختم کی گئی۔
یاد رہے دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر مزید 22 رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
جس کے مطابق محمود خان، ضیا بنگش، شوکت علی ، محمد یعقوب شیخ، احتشام جاوید اکبر، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور ، اقبال وزیر، ظہور شاکر، ولسن وزیر اور سید محمد اشتیاق کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کی تھی۔
علاوہ ازیں سید اقبال میاں، سید غازی غزان جمال، شیر اکبر خان، شاہ فیصل خان، صالح محمد، مفتی عبید اللہ خان، ندیم خیال خان، محمد شفیق آفریدی اور محمد دیدار کی بنیادی رکنیت ختم کی جبکہ پی ٹی آئی نے محب اللہ خان، ابراہیم خٹک، احمد حسین شاہ کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔