لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیرہ روڈ پر معمول کے گشت کے دوران فائرنگ کی گئی، ڈی پی او لکی مروت اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچ گئیں۔
فوری طور پر زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا، شہید ہونے والوں میں سیف علی اور بشیرالرحمان شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کے نام انعام اللّٰہ، ڈرائیورامداداللّٰہ اورعصمت اللّٰہ معلوم ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فوسرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مفرور دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ اب صرف دہشت گرد نہیں ماسٹرمائنڈ کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے، مقدمات میں دہشت گردی کے علاوہ ٹیرر فنانسنگ کی سیکشن شامل ہوں گی۔