کراچی میں ٹریفک پولیس نے پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی موٹر سائیکل سوار کوہیلمٹ کے بغیر پیٹرول نہیں ملے گا اور پمپس کی انتظامیہ نوٹیفکیشن لگانے کی پابند ہوگی۔
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں بھی بغیر ہیلمٹ پیٹرول دینے پر پابندی کی حمایت کی گئی ہے،
اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اوگرا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔