اسلام آباد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے اور شفاف ہوں گے، فی الحال پی ٹی آئی اور سربراہ پی ٹی آئی پر انتخابات لڑنے کے لئے قدغن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹرویو میں کہا کہ انتخابات 8فروری کوہی ہونگےاورشفاف ہوں گے، فری اینڈ فیئر کا جو پیمانہ ہے ، اس کے مطابق انتخابات شفاف ہوں گے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے جو انتظامات ہیں، اس سے قوی امکان ہے نسبتاً بہترنتائج دےسکیں گے۔
رہنماؤں کی مقبولیت کے سوال پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کس رہنما کی کتنی مقبولیت ہے اس کا اندازہ انتخابات میں ہوجائے گا۔
سربراہ پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی یا ان کی جماعت پر انتخابات لڑنے کے حوالے سے فی الحال قدغن نہیں، کوئی غیرمعمولی چیز آجاتی ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔
نو مئی سانحہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی روپوشی اور سیاست چھوڑنے کے اعلانات پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نو مئی کے بعد لوگ گمشدہ نہیں روپوش ہوئے تھے، روپوشی میں ہی کئی افراد نے پی ٹی آئی یا سیاست سے کنارہ کشی کی، یہ ان کاذاتی فیصلہ تھا،اس میں ریاستی جبرکاکوئی ثبوت نہیں۔
معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوج کے تعاون سےغیرقانونی تجارت کی روک تھام کی، ماہانہ 30سے50ارب کی غیرقانونی تجارت ہورہی تھی اوت پی آئی اے نجاری کیلئےماہر مشیر مقرر ہوئے ہیں۔