کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔
مارکیٹ میں دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروباری حضرات کافی متحرک رہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے آغا پر ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 49 پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 177 پر چلا گیا اور کچھ ہی دیر بعد انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کاروباری حضرات پر اعتماد دکھائی دیے۔