جوہانسبرگ: پاکستان، جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے وانڈررز ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پروٹیز نے گرین کیپس کو 107 سے شکست دے کر سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر بلے بازوں میں شان مسعود 37 اور امام الحق 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
کھیل کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 153 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگ کا آغازکیا تھا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ اپنی دوسری اننگز میں 381 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی، پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاشم آملہ 71 رنز کی اننگز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی باؤلرز فہیم اشرف اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔