پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔
انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوگئی، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔
تاہم کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف تمام میچز نہیں کھیلیں گے، وہ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران وقفہ لیں گے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان کین ولیم سن کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے اور بین سیئرز شامل ہیں۔
میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔