محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ژوب، کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدارمیں بارش کی پیشگوئی ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سردرہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزادکشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ساہیوال، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور بہاولپور میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔