حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف زرداری نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی ہم نے صرف تجویز کی تھی۔
صدارتی الیکشن سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی ، مزید کیا اقدام کرینگے ؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نےکی ہم نے صرف ایڈوائس کی تھی۔
پیپلز پارٹی کےرہنما نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو ہوا پارلیمنٹ نے کیا، اب بھی پارلیمنٹ کرے گی۔ آصف زرداری نے گیلری میں موجود بیٹیوں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو، اور داماد کو گلے لگایا اور پیار کیا۔