کراچی: اگلے 2 ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کے رول اوور کی توقع ہے جبکہ حکومت نےمزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوورکرنے کی پلاننگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطاطق مانیٹری پالیسی کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک کی معاشی ماہرین سے ملاقات ہوئی ، ذرائع نے بتایا کہ اگلے 2 ہفتوں میں 2 ارب ڈالر قرضے کے رول اوور کی توقع ہے، حکومت نےمزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوورکرنے کی پلاننگ کی ہے۔
حکومت کومالی سال کے بقیہ حصے میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا بندوبست کرنا ہے، مالی سال کے اختتام پر اصل قرض کے لئے 3.50 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔