قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئی گی؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آکر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن بڑے انہیں سیاست میں آنے سے منع کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے بڑوں کو کہتا ہوں کہ اگر ہم جیسے لوگ سیاست میں نہیں آئیں گے تو تبدیلی کیسے آئے گی۔