رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گزشتہ 30 سال کی اوسط سے زیادہ رہے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات ہیں، پنجاب کے بڑے شہروں میں ہیٹ ویوز کے اثرات زیادہ ہوں گے۔
تیز اورگرد آلود ہوائیں، طوفانی بارش اور ژالہ باری کے امکانا ت ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانا ت زیادہ ہوں گے، پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔