برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔
وزارتِ داخلہ آمد کے موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا خیر مقدم کیا، دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی اور جین میریٹ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔
جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتا چاہتے ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ ہے، پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔