دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں حسین طلعت ایک روزہ میں ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے دونوں کھلاڑیوں کو عماد وسیم اور عثمان خان شنواری کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پریٹوریس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سریز میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا جب کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔