کریم آباد: آزادکشمیر میں مسافروں سے بھری گاڑی دریائے نیلم میں جا گری ، جس کے نتیجے میں میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تاؤ بٹ سے کیل جاتے ہوئے گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی تھی ، گاڑی میں سیاحوں اور خانہ بدوشوں سمیت 24 افراد سوار تھے۔
حادثے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 9 کی تلاش جاری ہے، حادثے میں 6 مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ 3 افراد حادثے میں محفوظ رہے ۔
پولیس کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔