اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی طرف سے جی ایچ کیو میں آج خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو نگے
جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔
انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔ ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔