اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کی۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایس ای او اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرض کا بوجھ سنگین مسئلہ ہے اور قرضوں کی وجہ سے ایس جی ڈیز گولز حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی حمایت کی۔ اور ہم ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں۔ دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے۔
جے شنکر نے کہا کہ دنیا میں دو بڑے تنازعات چل رہے ہیں اور تنازعات کے عالمی اثرات بھی ہیں۔ کورونا کی وجہ سے دنیا میں معیشت کو نقصان پہنچا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد اور باہمی تعاون میں کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔