اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی حکام نے کیا۔
اقوام متحدہ کی تین رکنی انکوائری کمیشن نے خاشقجی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا اور کمیشن جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق حتمی رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کے ممبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ترکی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔
یاد رہے کہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔