دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر برقرار رہا، جہاں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی فضا انتہائی مضرِ صحت رہی، جس کے باعث شہریوں کو صحت کے سنگین خدشات کا سامنا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح 342 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ یہ شہر دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔
اسی ویب سائٹ کے مطابق پشاور 435 اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا، جبکہ فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا، جو تشویشناک سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق نارووال کا اے کیو آئی 279، شیخوپورہ کا 251 جبکہ خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا، جو ان شہروں میں فضائی آلودگی کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔