کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں پی ایس ایکس 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا اور ایک موقع پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1918 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 174,319 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی یہ سطح اب تک کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
آخری اطلاعات کے مطابق پی ایس ایکس 100 انڈیکس اس وقت بھی 1511 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 173,912 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان برقرار ہے۔