کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا واضح رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جمعہ کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مثبت فضا قائم ہوئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے سے 183338 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ کچھ ہی دیر بعد مجموعی طور پر انڈیکس میں 2575 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید بہتری دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3152 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 600 کی سطح سے تجاوز کر گیا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا۔
آج ڈیڑھ گھنٹے کے مختصر عرصے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مجموعی طور پر 1.7 فیصد تک بڑھ گیا، جو مارکیٹ میں تیزی کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔